ایمان مزاری، علی وزیر کی ضمانت سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

image

ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی ہے۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

پراسیکیوٹر راجا نوید، شیریں مزاری اور وکیل صفائی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کی درخواستِ ضمانت 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نوید کا کہنا تھا کہ ایمان مزاری کے جلسے میں ہزار سے زائد افراد موجود تھے، انہوں نے تقریر میں کہا ریاستی افسران نے غداری کی ہے، ایمان مزاری کی تقریر کی یو ایس بی (USB) ابھی آنی باقی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.