پیسوں کیلئے ایمان کا سودا ہرگز نہیں کیونکہ ۔۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیسے مسلمانوں کے سرفخر سے بلند کردیئے؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے پیسوں کیلئے ایمان کا سودا نہ کرنے کا فیصلہ کرکے تمام مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت دیگر پاکستانی کرکٹرز نے مختلف فرنچائز ٹی ٹوئنٹی لیگز کے ساتھ اپنے معاہدوں میں ایک شق شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ مخصوص کیٹیگریز جیسے تمباکو، شراب، جوئے، سور کے گوشت اور نامناسب مواد کی تشہیر میں حصہ نہیں لیں گے۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں کو مختلف کمپنیوں کی طرف سے اپنی شرٹس اور بلے پر اسٹیکرز کی صورت میں تشہیر کے عوض بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے پیسوں کیلئے غیر اسلامی کام سے انکار کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھرپور پیغام دیا ہے۔

ماضی میں جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملہ بھی اپنی شرٹ پر شراب کا لوگو لگانے سے انکار کرچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بورڈ کی طرف سے سخت رویے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے نامور بلے بازوں نے اپنی آنے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے معاہدوں میں غیر اسلامی و غیر اخلاقی مصنوعات کی تشہیر سے معذرت کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے جس کو ان کے مداحوں کی طرف سے بھی بہت سراہا جارہا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.