پوری دنیا جس کی دیوانی ہے ۔۔ بابر اعظم کی نئی خاص دوست کون؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دور حاضر کے سب سے بہترین بلے باز بابر اعظم اس وقت پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کی اولین پسند بن چکے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک خاص دوست کے ساتھ تصویرشیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

29سال کے بابر اعظم پاکستان کے تمام فارمیٹس میں کپتان ہیں۔ بابر اعظم ون ڈے میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے مشترکہ طور پر پہلے، تیز ترین دو ہزار ون ڈے رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے اور تیز ترین 3000 ون ڈے رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں۔

بابراعظم اس وقت دنیا کرکٹ پر راج کررہے ہیں ون ڈے انٹرنیشنل میں دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے کھیل اور اخلاق سے بھی کروڑوں دلوں میں گھر کر رکھا ہےاورکرکٹ شائقین ہمیشہ اپنے فیورٹ اسٹار کے بارے میں جاننے کیلئے بے چین رہتے ہیں اور کپتان بوبی خود بھی اپنی مصروفیات سے متعلق اپنے مداحوں کو باخبر رکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی دوست کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے، بابر اعظم کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک بلی کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، اُن کا کیپشن میں بتانا ہے کہ اُنہوں نے کل ہی نئی دوست بنائی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کی جانیوالی اس تصویر کو صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور پوسٹ پر لائیکس اور کمنٹس کا ناختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.