کروڑوں کما چکے ہیں لیکن ۔۔ انضمام الحق چیف سلیکٹر بننے کیلئے صدر مملکت سے زیادہ تنخواہ کیوں مانگ رہے ہیں؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پی سی بی سی چیف سلیکٹر بننے کیلئے صدر پاکستان سے بھی زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی سی بی اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے درمیان تنخواہ کے معاملات ابھی تک طے نہیں ہوسکے ہیں تاہم پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ اور انضمام کے معاملات طے پاگئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہناانضمام الحق ملتان جارہے ہیں جہاں وہ کپتان بابر اعظم، ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مل کرورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کو حتمی شکل دیں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انضمام الحق نے چیئرمین سلیکشن کمیٹی بننے کے لیے پی سی بی سے چار سال کا معاہدہ اور 25لاکھ روپے تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نےانضمام الحق کو 15لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔ انضمام الحق نے کہا ہے کہ 18لاکھ روپےتنخواہ دی جاتی ہے تو پشاور زلمی اور ٹیلی ویژن پر کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اپنے طویل کیریئر میں کروڑوں روپے کماچکے ہیں کیونکہ پاکستان میں صدر مملکت اور چیف جسٹس یا وزیراعظم کو بھی اتنی تنخواہ نہیں ملتی جنتی کرکٹرز کو ملتی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.