پاکستان اور بھارت سمیت پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو پاک بھارت ٹاکرے کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز نہ ہونے کی وجہ سے شائقین ورلڈکپ اور ایشیا کپ کا انتظار کرتے ہیں تاکہ دونوں ٹیموں کو مدمقابل دیکھ سکیں لیکن اس ایشیا کپ میں پاک بھارت پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرا میچ بھی بے یقینی کا شکار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کولمبو میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے قوی امکانات ہیں جس کی وجہ سے شائقین ایک بار پھر مایوس ہوسکتے ہیں کیونکہ اتوار کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ون ڈے میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔
یہ صورتحال حال ہی میں ہونے والی صورتحال سے ملتی جلتی ہے جب بارش نے 2 ستمبر کو سری لنکا میں انتہائی متوقع پاک بھارت میچ منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
کولمبو میں آئندہ میچ کے دوران موسم کی مختلف پیشین گوئیاں ناموافق حالات کی پیش گوئی کر رہی ہیں۔ ویکو ویدر نے دن کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا 54 فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔
ایک اور موسمیاتی ایجنسی ورلڈ ویدر آن لائن نے معتدل بارش کی پیشین گوئی کی ہے، خاص طور پر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے، میچ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے0اعشاریہ 3 ملی میٹر بارش کے 82 فیصد امکانات کے ساتھ۔ دن بھر ہلکی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔
ویدر ڈاٹ کام بھی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ دن کے وقت بارش کا 93 فیصد امکان ہے اور رات کو 97 فیصد امکان ہے، اس لیے بارش کے میچ پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔