پاکستان اور بھارت کے دوران ایشیا کپ سپرفور کے اہم میچ کے دوران بھارت سے ایونٹ کی کوریج کیلئے آئے بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم سے ان کا بیٹ مانگ لیا۔
بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کولمبو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ملاقات کی۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے بابر اعظم سے آٹو گراف مانگا۔
وکرانت گپتا نے بتایا کہ پریکٹس کے دوران بابر کے بیٹ سے دوسروں سے الگ آواز آرہی تھی اس لئے میں نے اُنہیں واضح کیا کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں اور مجھے آپ کے آٹوگراف کے ساتھ آپ کا ایک بیٹ چاہیے۔
بھارتی صحافی نے بتایا کہ میں اس پہلے آج تک کبھی کسی بھارتی کھلاڑی سے بھی بیٹ نہیں مانگا، اب دیکھتے ہیں کہ بابراعظم مجھے اپنا بیٹ دیتے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے ابھی کوئی مزید اپ ڈیٹ نہیں آئی۔
یاد رہے کہ وکرانت گپتا بھارت کے مشہور اسپورٹس جرنلسٹ ہیں اور اکثر پاک بھارت مقابلوں کے دوران وکرانت پاکستان کی حمایت کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بھارت میں اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایشیا کپ کے پاکستان کی میزبانی میں انعقاد کے باوجود وکرانت گپتا ایونٹ کی کوریج کیلئے آئے ہیں۔