ایشیا کپ میں رہنا ہے تویہ کام کریں اور ۔۔ پاکستان کو سری لنکا کو کیسے ہرانا ہوگا؟ معین خان نے طریقہ بتادیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی، بابراعظم نے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے بولنگ کرکے غلطی کی۔

معین خان کا کہنا ہے کہ سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان کو سری لنکا کو لازمی طور پر اچھے مارجن سے میچ ہرانا ہوگا ورنہ پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

انڈیا نے پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، انڈیا کی فاسٹ اور اسپن بولنگ ہماری بولنگ سے بہت زیادہ بہترتھی، ایسا لگتا ہے پاکستان کے نئے فاسٹ بولرز اپنی کارکردگی پر زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔

سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم نے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے بولنگ کرکے غلطی کی، موسم اور پچ کے حساب سے پہلے بیٹنگ زیادہ سود مند تھی، جس سے بھارت نے فائدہ اٹھایا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی خامیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

معین خان نے قومی ٹیم کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم لگتا ہے یہ سوچ کر میدان میں اتری تھی کہ بارش ہوجائے گی اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔

پاکستان ٹیم کے بلے بازوں کی بزدلی اور دفاعی انداز کی وجہ سے بھارت کے آرڈنری بولرز بھی پاکستان کیلئے خطرناک ہوگئے تھے۔اب پاکستان کو سری لنکا کو بڑی مارجن سے ہرانا ہوگا ورنہ جیت کی صورت میں بھی پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.