جاؤ تم نے میری ناک کٹوادی اور ۔۔ لالہ اپنے داماد شاہین پر کیوں برس پڑے؟ دیکھئے

image

ایشیا کپ میں بھارت سے شرمناک شکست پر میچ میں خراب بولنگ کروانے پر شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین کو کھری کھری سنادیں۔

شاہد آفریدی کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے داماد شاہین آفریدی کی خراب کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے اور ساتھ ہی انہیں اگلے میچوں کے لیے اہم مشورہ بھی دیتے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی لائن اور لینتھ میچ میں ٹھیک نہیں تھی، جہاں وہ بال کرنا چاہ رہے تھے نہیں ہوئی، ابتدائی اوور میں شاہین کو وکٹ نہ تو فرسٹریشن ہو جاتی ہے لیکن خود کو سنبھالنا ہوگا آپ واپس آئیں اور شاندار کم بیک کریں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کو اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتدا میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہو جائیں۔

شاہد آفریدی نے نسیم شاہ کی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جس لینتھ پر بالنگ کروائی، شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کرائی؟ اگر شاہین اسی جگہ بالنگ پر فوکس کرتے اور وکٹ لیتے تو صورتحال یکسر تبدیل ہوتی۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.