کیا اُس زمانے میں نوٹ ہوتے تھے اور ۔۔ فرعون کی تصویر والے اس نوٹ کی حقیقت کیا ہے؟

image

مصر میں فرعون کی تصویر والے ایک نوٹ کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس عجیب نوٹ کے حوالے سے مصری حکومت کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔

فرعون کسی خاص شخص کا نام نہیں ہے بلکہ شاہان مصر کا لقب تھاجس طرح چین کے بادشاہ کو خاقان اور روس کے بادشاہ کو زار اور روم کے بادشاہ کو قیصر اور ایران کے بادشاہ کو کسریٰ کہتے تھے اسی طرح مصر کے بادشاہ کو فرعون کہتے تھے۔

جس فرعون کے زمانے میں حضرت موسیٰ پیدا ہوئے اور جس کے یہاں پرورش پائی وہ رعمسيس ثانی تھا،اس وقت بہت بوڑھا ہو چکا تھا اس نے اپنے بیٹے منفتاح کو شریک حکومت کر لیا تھا اس کی ڈیڑھ سو اولادوں میں سے 13 تیرھویں نمبر پر تھا اور جو عذاب الٰہی میں مبتلا ہوئے وہ منفتاح نامی فرعون تھا فرعون کی فہرست میں کم از کم 14 نام موجود ہیں۔

فرعون کے مظالم کی وجہ سے آج بھی لوگ جہاں ظلم ہو وہاں لوگ فرعون کی مثالیں دیتے ہیں اور فرعون کے نوٹ کی تصویر سامنے آنے پر لوگوں کو شدید حیرت کا جھٹکا لگا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ نئی 50 پاؤنڈ کرنسی کی ہے جو جلد ہی متعارف کرائی جائے گی۔نوٹ پر فرعون کے مجسمے کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نوٹ مصر میں جلد متعارف کرایا جائے گا جبکہ مصر کے سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی کاغذی نوٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.