چائے گراکر چلی گئی اور ۔۔ آپ جانتے ہیں ترک لڑکی دلہا کو دیکھ کر چائے کیوں گراتی ہے؟ حیرت انگیز رسم کی ویڈیو

image

بَر دکھاوا کی رسم میں لڑکی والے لڑکے کو دیکھنے کے لیے اس کے گھر جاتے ہیں یا پھر لڑکے کو لڑکی والے فیملی سمیت اپنے گھر بلاتے ہیں لڑکی اور اس کا خاندان لڑکے کو دیکھتا ہے اور پسند آنے پر بات آگے بڑھائی جاتی ہے، ترکیہ میں اگر لڑکی کو دولہا پسند آجائے تو اس کا اظہار منفرد انداز میں کرتی ہے۔

ترکیہ میں خاندان کی پسند سے شادی میں بَر دکھاوے کی روایت ہے، لڑکا اپنے خاندان کے ساتھ لڑکی والوں کے گھر جاتا ہے جہاں لڑکی اور اس کے اہل خانہ لڑکے کو دیکھتے ہیں تاہم پسند آنے پر روایتی انداز نہیں بلکہ انوکھے انداز میں پسند کا اظہار کرتی ہے۔

لڑکی جب لڑکے کو دیکھنے کے لیے اس کے پاس چائے لے کر آتی ہے اور اگر اسے لڑکا اپنے جیون ساتھی کے طور پر پسند آ جائے تو اسی وقت تھوڑی کی چائے ٹرے میں گرا دیتی ہے جس کا مطلب لڑکی کا رشتے کے لیے ہاں کرنا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی آتی ہے اور لڑکے کے سامنے چائے کی ٹرے رکھ کر اسے دیکھتی ہے اور پھر تھوڑی سے چائے چھلکاتے ہوئے شرماتی اور مسکراتی ہوئی وہاں سے چلی جاتی ہے۔

اس خوبصورت ویڈیو میں آگے لڑکی اور لڑکے کو شادی کے بعد خوشگوار موڈ میں ہنستے مسکراتے دکھایا گیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.