دنیا کا سب سے امیر بورڈ اور یہ حال ۔۔ اسٹیڈیم میں گندگی نے بھارتی غرور کیسے خاک میں ملادیا؟

image

کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل دنیا کے سب سے بڑے اور امیر بورڈ کے دعوے کرنے والے بی سی سی آئی کا غرور انڈین کرکٹ یوٹیوبر نے خاک میں ملادیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں وارم اپ میچ میں یوٹیوبر وینکٹش نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی نا اہلی کا پول کھولتے ہوئے حیدرآباد میں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے موجود سیٹوں پر جمی گندگی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود سیٹیں بری طرح گندی ہیں۔یوٹیوبر نے ایکس پر اسٹیڈیم کی سیٹوں پر جمی گندگی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ حیدرآباد میں اسٹیڈیم میں کچھ نہیں بدلا سوائے چند کھڑکیوں کے، میچ دیکھنے آنے والوں کے سکون کا خیال نہیں رکھا گیا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی آئی پی ایل سے ہونے والی کمائی کی وجہ سے آئی سی سی میں سب پر دھونس جماتا ہے اور سب سے امیر بورڈ ہونے کا کریڈٹ لیتا ہے تاہم میگا ایونٹ کی تیاریاں انتہائی ناقص ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.