اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے آفیسر افتخار الحسن شاہ گیلانی کو وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔ ان کے پیش رو سید مجتبی حسین کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات میں تعینات سینئر جوائنٹ سیکرٹری افتخار الحسن شاہ گیلانی کو تبدیل کر کے وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابط میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔ ان کے پیش روسید مجتبیٰ کوعہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔