ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز ہٹانے شروع کر دیئے

image
اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):ملک میں عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگز ہٹانے شروع کر دیئے۔یہاں جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسلام آباد میں تشہیری ہورڈنگ لگائے گئے تھے۔اسلام آباد میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواران کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا۔اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.