ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر میں 100 سمارٹ کلاس رومز قائم ،بیک وقت 4ہزارشرکامستفید ہوسکیں گے

image

اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ملک میں تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 100 سمارٹ کلاس رومز قائم کر دئیے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاء القیوم کی زیر قیادت آن لائن تقریب میں ان کلاس رومز سے اعلیٰ تعلیم میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی نمائش کی گئی۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد وائس چانسلرز اور یونیورسٹیز/ڈی اے آئیز کے سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ تقریب میں شامل ہوئے جبکہ ایچ ای سی کے ممبر (آئی ٹی) ڈاکٹر جمیل احمد، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایچ ای ڈی پی ڈاکٹر محمود الحسن، انچارج آئی ٹی ڈویژن نوید طاہر اور ہواوے کی ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔

ڈاکٹر مختار احمد نے ایچ ای سی کے آئی ٹی ڈویژن اور یونیورسٹیوں کو اس منصوبے کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کی جانب اہم سنگ میل ہے، یہ سیکھنے کے متحرک تجربے کو آسان بنا کر آن لائن تعلیم کے معیار کو بلند کرے گا۔ انہوں نے ان سمارٹ کلاس رومز کی تبدیلی کی صلاحیت پر روشنی ڈالی اور انہیں گیم چینجر کے طور پر بیان کیا جس سے ملک میں اعلیٰ تعلیم کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچے گا۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے پاکستان اور چین کی حکومتوں اور ہواوے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں فاصلاتی تعلیم تک رسائی کو بڑھانے میں ان جدید ترین کلاس رومز کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلاس رومز بیک وقت 4000 شرکاء کے رابطے کو ممکن بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.