مدینہ میں 70 کلو میٹر طویل سائیکل ٹریکس ،کریم بائیک سروس کے 165 پوائنٹس قائم

image

ریاض ۔27دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مختلف علاقوں اور شاہراہوں پر سائیکل ٹریکس بنائے گئے ہیں، جن کی مجموعی لمبائی70 کلو میٹر ہے۔ ٹریکس کا مقصد معاشرے میں ورزش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئےعوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مدینہ میونسپلٹی نے کہا کہ مختلف مقامات پر سائیکل اور ای سکوٹرز کے لیےکریم بائیک سروس کے 165 پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے سائیکل اور ای سکوٹرز حاصل کرکے سائیکلنگ کی جا سکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سائیکل ٹریکس معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جہاں عام سائیکل چلانے والوں کے لیے علیحدہ ٹریک ہے جبکہ سائیکلنگ میں ماہر افراد اور مخصوص افراد کے لیے علیحدہ ٹریک بنائے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے اختتام تک شہر کے مزید 33 مقامات پر 220 کلو میٹر طویل ٹریکس تعمیر کیے جائیں گے تاکہ عوام صحت مندانہ ماحول میں واک، سائیکلنگ اور ورزش کر سکیں۔

مسجد نبویﷺ کے اطراف کے علاوہ دیگر علاقوں میں بنائے گئے ٹریکس میں سائیکل کرائے پر حاصل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔کریم بائیک سروس کے ذریعے مطلوبہ وقت کے لیے سائیکل، ای سکوٹر اوربچوں کی گاڑی کرائے پر حاصل کی جا سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.