چین ،شنگھائی میں بجلی کی سپلائی اور صاف توانائی کی سپلائی50 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی

image

شنگھائی  ۔4جنوری (اے پی پی):چین کےصوبہ چھینگ ہائی میں بجلی کی سپلائی اور صاف توانائی کی سپلائی50 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر گئی،

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق  چائنا سٹیٹ گرڈ چھینگ ہائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے اواخر تک صوبہ چھینگ ہائی میں بجلی کی سپلائی اور صاف توانائی کی سپلائی بالترتیب 9708۔54 ملین کلوواٹ اور 0794۔51 ملین کلوواٹ تک جا پہنچی۔ 2023 میں صوبہ چھینگ ہائی میں نئی توانائی کی بجلی کی سپلائی پہلی بار ہائیڈرو الیکٹرک سپلائی سے تجاوز کر گئی اور صوبے میں بجلی کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی۔

توقع ہے کہ 2030 تک صوبہ چھینگ ہائی میں نئی توانائی 100 ملین کلو واٹ سے تجاوز کر جائے گی۔چائنا اسٹیٹ گرڈ کے مطابق 2023 میں شمالی حے بے  میں ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک کی سپلائی میں 87۔11 ملین کلوواٹ کا اضافہ ہوا جس نے تاریخی ریکارڈ بنایا۔ ابھی تک شمالی حے بے کی نئی توانائی کی سپلائی  50 ملین کلو واٹ تک پہنچ چکی ہے جو بجلی کی کل سپلائی کا 76 فیصد ہے، یہ اس حوالے سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

چین بھر میں نئی توانائی کی پیداوار  ملک میں بجلی کی کل  پیداوار کا 51 فیصد ہو چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.