سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی کے طلبہ نے جدید ڈرون تیار کرلیا

image

ریاض۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے طلبہ نے جدید ڈرون کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی۔

العربیہ نیوز کے مطابق کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولم اینڈ منرلز کے پروجیکٹ میں شریک ایک طالب علم حسین عندس نے بتایا کہ گروپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے چھ طالب علم شریک ہیں جن کی مشترکہ کوششوں سے یہ ڈرون تیار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ مختلف شعبوں پرمشتمل تھا جن میں صنعتی انجینئرنگ، الیکٹرومیکینکل، سول انجینئرنگ اور ایئرسپیس اینڈ ایوی ایشن شامل تھے۔ڈرون کی تیاری اس طرح کی گئی ہے کہ اس کے ذریعے سرکاری تنصیبات کے علاوہ سرحدوں کی نگرانی کا کام انتہائی کم خرچ میں بہتر طورپر اور مسلسل کیا جاسکتا ہے۔

گروپ میں شریک طلبہ نے کہا کہ پروجیکٹ کا اعلان ہونے کے بعد ہم نے اس پرغور کیا اور اس کی تیاری کے لیے اہداف مقرر کئے جس کے بعد گروپ کے ہر ساتھی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی۔ڈرون کی تیاری میں چار ماہ کا وقت لگا۔ انتہائی حساس کیمرے، بیٹری، لائٹنگ، سپیکرز اور بیٹری چارجر استعمال کئے گئے۔تیار کئے جانے والے ڈرون کی خاصیت یہ ہے کہ اسے کم سے کم انسانی مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس کے بیشتر فنکشن خود کار ہیں۔علاوہ ازیں اسے ایک بار چارج کرنے پر کافی دیر تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ طلبہ نے کہا کہ ان کے پروجیکٹ کی تیاری میں کنگ فہد یونیورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرلز اور شہزادہ سلطان سینٹربرائے ریسرچ اینڈ ڈیفنس سڈیڈز کی جانب سے بھر پور تعاون حاصل رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.