جاپان میں زلزلے سے اموات 92 ہو گئیں، 242 لاپتہ

image

ٹوکیو ۔5جنوری (اے پی پی):جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے سے اموات 92 اور لاپتہ افراد کی تعداد 242 ہوگئی ہے۔ جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ زلزلے کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی شہر وجیما میں اب بھی کم از کم 40 افراد منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے تقریباً 4,600 ارکان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔کیوڈو نے جاپان کی جیو سپیشل انفارمیشن اتھارٹی کے تازہ ترین تخمینوں کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے دوران وجیما شہر کے مرکز میں زبردست آگ لگنے سے تقریباً 48,000 مربع میٹر کا علاقہ تباہ ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.