غزہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہے، عرب پارلیمنٹ

image

قاہرہ۔5جنوری (اے پی پی):عرب پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کو غزہ سے جبرا ًبے دخل کرنے کی ہر تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق عرب پارلیمنٹ کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1967 کے المیے کا منظرنامہ دہرائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اورمکمل خودمختار فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور رہے گا۔

عرب پارلیمنٹ نے زور دیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کے بعض انتہا پسند وزرا کے نسل پرستی کے حامل بیانات ان کی وحشیانہ ذہنیت کی عکاسی کر رہے ہیں اور اس قسم کے بیانات سے علاقے میں کشیدگی کا لاوا بھڑکے گا۔ یہ بیانات بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اجتماعی نسل کشی کی جنگ بند کرانے اور ان کی جبری بے دخلی کی سکیموں کو رکوانے کے لیے حقیقی دباؤ ڈالے۔

واضح رہے کہ بعض اسرائیلی وزرا نے کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کردیا جائے ۔ غزہ پٹی پر دوبارہ قبضہ کرلیا جائے اور وہاں یہودی بستیاں بسائی جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.