جاپان میں ٹونا مچھلی کی سال نو کی نیلامی10کروڑ ین سے متجاوز

image

ٹوکیو۔6جنوری (اے پی پی):جاپان میں ٹونا مچھلی کی سال نو کی نیلامی10کروڑ ین سے متجاوز کر گئی، جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کی تویوسُو مچھلی منڈی میں 2024 کی پہلی ٹونا نیلامی 10کروڑ ین سے متجاوز کر گئی۔

نیلامی میں جاپان اور دنیا بھر کے سمندروں سے لائی گئی تازہ اور منجمد ٹونا مچھلی کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔جاپان کے شمالی آؤموری کی اوما بندرگاہ پر اتاری گئی 238 کلوگرام وزنی بلیوفِن ٹونا مچھلی گیارہ کروڑ 42 لاکھ 40 ہزار ین یا تقریباً 790,000 ڈالر کی بلند ترین قیمت میں فروخت ہوئی۔ 1999 میں تقابلی اعداد و شمار دستیاب ہونے کے بعد سے یہ چوتھی بلند ترین قیمت ہے۔2020 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب بلند ترین قیمت 10 کروڑ ین سے زیادہ رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.