چین اور میا نمار کا شمالی میانمار کی صورتحال پر تبا دلہ خیال

image

بیجنگ۔6جنوری (اے پی پی):چین کے نائب وزیر خارجہ سون وے ڈونگ نے میانمار کے دورہ کے دوران میانمار کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں چین میانمار تعلقات اور شمالی میانمار کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر مکمل عمل درآمد، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ رو ڈ کی مشترکہ تعمیر ، چین میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر جاری رکھنے اور چین میانمار ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے اتفاق کیا کہ چین میانمار سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے، ٹیلی کام فراڈ جیسی سرحد پار مجرمانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے میں تعاون اور علاقائی امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ چین نے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ وہ شمالی میانمار میں قیام امن کے عمل کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.