واشنگٹن ۔23جنوری (اے پی پی):امریکانے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں گزشتہ ہفتے اسرائیلی فائرنگ سےشہید ہونے والے 17 سالہ فلسطینی نژاد امریکی نوجوان کی موت کی فوری تحقیقات شروع کرے۔
اے ایف پی کےمطابق توفیق عجق کو جمعہ کو رام اللہ کے مشرق میں واقع المزرہ الشرقیہ قصبے میں گولی مار کرشہید کیا گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم زیادہ سے زیادہ معلومات کی فراہمی کے لئے اسرائیل کے ساتھ رابطے میں اور ہم نے اس واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا تمام فریقین سے کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔