امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

image

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہےکہ امریکا سے مدد مانگنا اسرائیل کی کمزوری ظاہر کرتا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت کے امریکی دوست منظر میں داخل ہوچکے ہیں، اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا اس کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ایرانی عوام سے کہا کہ وہ اپنے طرزِ عمل سے بتادیں کہ دشمن سے خوف زدہ نہیں ہیں، ایرانی عوام دشمن کے سامنے بلاخوف ڈٹے رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغنے کے علاوہ سجیل ٹو میزائل بھی استعمال کیا۔ اسرائیل نے بھی اعتراف کیا تھا کہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.