اسرائیلی حملے میں جنرل محمد کاظمی کی شہادت کے بعد ایران نے جنرل مجید خادمی کو پاسدارانِ انقلاب کا نیا انٹیلی جنس چیف نامزد کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل مجید خادمی اس سے قبل وزارت دفاع میں انٹیلی جنس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تہران پر اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوئے تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق تہران پر اسرائیلی حملوں کے دوران انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہوئے تھے۔