چین کے علاقے سنکیانگ میں 7.1 شدت کازلزلہ

image

بیجنگ ۔23جنوری (اے پی پی):چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے بعض علاقوں میں لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

شنہوا کے مطابق چین کے ارتھ کوئیک نیٹ ورکس سینٹر (سی ای این سی ) نے کہاکہ شمال مغربی چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ کے اکسو پریفیکچر کی ووشی کاؤنٹی میں پیر اور منگل کی درمیانی رات مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 9 منٹ پر 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کا مرکزچین اور کرغزستان کے درمیان پہاڑی سرحدی علاقے میں واقع ووشی کاؤنٹی میں 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے میں کئی رہائشی مکانات اور مویشیوں کے باڑے گرگئے۔ سی ای این سی نے مزید کہا کہ اس زلزلے کے بعد 14 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 5.3 تک تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.