دبئی میں 3روزہ انٹرنیشنل عربین ہارس شو کا آغاز 22مارچ سے ہوگا

image

دبئی۔23جنوری (اے پی پی):دبئی میں3روزہ انٹرنیشنل عربین ہارس شو 22 مارچ سے شروع ہوگا۔ اردو نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل عربین ہارس چیمپیئن شپ میں 40 لاکھ ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں۔

پروگرام کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ 21 واں ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایگزیبیشن سینٹر میں 22 تا 24 مارچ کو ہوگا۔ہارس شو میں 25 سے زائد ممالک کے 300 گھوڑے شریک ہوں گے۔ دبئی میں انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے زبیل ہال نمبر چار، پانچ اور چھ میں چیمپئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ہارس شو کے 10 ججز اور 2 ریزرو ججوں کا انتخاب 18 تجربہ کار عہدیداروں کے ایک پول سے ریفل ڈرا کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ہارس شو کے ججز میں اٹلی سے گیانمارکو آرگانو اور کرسٹیان موشینی، جرمنی سے نکولس جنگ اور کلاڈیا ڈیریئس، فرانس سے ایرک گیئر، بیلجیئم سے کرسٹین جمار، سوئٹزرلینڈ سے ریناٹا شیبلر، مصر سے علی محمد الشراوی، بحرین سے الیاس ابراہیم فراج اور امریکا سے جو پولو شامل ہیں۔

ریزرو ججوں میں ڈنمارک سے ماریانے ٹینگسٹڈ اور سوئٹزرلینڈ سے ارس ایسچباکر ہیں۔ گھوڑوں کے مالکان کی رجسٹریشن رواں ماہ کے آخر میں شروع کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.