جنوبی غزہ ،خان یونس میں ایک واقعہ میں 21 اسرائیلی فوجی مارے گئے ، ترجمان

image

غزہ۔23جنوری (اے پی پی):اسرائیل نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ میں ایک واقعہ میں اس کے 21 فوجی مارے گئے ہیں۔الجزیرہ نے اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ وسطی غزہ میں ہونے والے ایک واقعے میں 21 فوجی مارے گئے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران غزہ میں تین اسرائیلی فوجی مارے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے نئے بیان کے بعد غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارےجانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے اواخر میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمین کارروائی شروع ہونے کے بعد یہ ایک دن میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجی کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ یہ واقعہ خان یونس میں پیش آیا جس کے بارے اسرائیلی فوج ہمیشہ سے کہتی آئی ہے کہ اسے یقین ہے کہ یہ علاقہ ناقابل یقین حد تک مشکل ہو گا، اور یہاں شدید زمینی لڑائی سے اسرائیلی فوج کے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں۔

رائٹر ز کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ فوجی اس وقت مارے گئے جب ایک راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ نے اسرائیلی فوجیوں کی حفاظت کرنے والے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا۔ عین اسی وقت دو منزلہ دو عمارتیں بھی اسرائیلی فوجیوں کے اوپر آ گریں ۔ اسرائیلی فوجیوں نے ان عمارتوں کو گرانے کے لئے ان میں دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

ئیل فوج کے ترجمان نے منگل کی صبح ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مذکورہ عمارتوں میں اچانک دھماکا کیسے ہو گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.