ریاض ۔24جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بدھ کو ورلڈ آف کسٹمر ایکسپیریئنس فورم کا آغاز ہو گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فورم میں سعودی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔
یہ ماہرین مصنوعی ذہانت اور اعدادوشمار کے تجزیے کی بنیاد پر بہترین بین الاقوامی روایات کے مطابق صارفین کے تجربات کے حوالے سے مباحثہ میں حصہ لیں گے۔ ان اقدامات کا مقصد سرکاری اور نجی شعبوں میں خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ کام صارفین کو سہولتیں فراہم کرکے انجام دیا جائے گا۔اس سے مختلف پیداواری شعبوں کی شرح نمو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔فورم کے تحت’’تخلیقی مصنوعی ذہانت مستقبل میں صارفین کے تجربہ پر کس طرح اثر انداز ہوگی‘‘ کے موضوع پر ایک مباحثہ بھی ہوگا ۔ فورم کا اختتام ’’درست رابطوں کے ذریعے صارفین کےتجربہ میں انسانی پہلو شامل کرنے کی افادیت‘‘ کےموضوع پر ایک مباحثے کے ساتھ ہوگا ۔