ایرانی میزائل حملوں کا انتباہی سائرن: اسرائیلی اینکرز اور مہمان اسٹوڈیو سے بھاگ نکلے

image

اسرائیل میں سائرن کی آواز گونجتے ہی ٹی وی پر براہ راست تجزیہ کرتے اینکرز اور مہمانوں نے نشریات چھوڑ کر دوڑ لگادی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ (ایکس) پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی نیوز چینل (14) کی نشریات کے دوران ایرانی میزائل حملوں کی اطلاع کے لیے سائرن بجتے ہی اسٹوڈیو میں موجود اینکرز اور مہمان خوف زدہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ "اسرائیلی ٹی وی پر براہ راست مباحثے کے دوران ایران کے میزائلوں کے خطرے کی اطلاع کے لیے سائرن بجے تو میزبان اور مہمان اسٹوڈیو چھوڑ کر چلے گئے اور پروگرام روک دیا گیا"۔

جب کہ چند روز قبل ایرانی نیوز چینل کی لائیو نشریات کے دوران اسرائیل کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں خاتون نیوز اینکر سحر امامی کی ہمت دیدنی تھی۔ ایرانی خاتون اینکر نے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرات کا مظاہرہ کیا اور حملے کی تھوڑی ہی دیر بعد واپس آکر دوبارہ نشریات کا آغاز کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.