سعودی عرب کاہوم ڈلیوری کے شعبے کے لئے نئے ضوابط کا اعلان

image

ریاض ۔24جنوری (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہوم ڈلیوری کے شعبے کو منظم کرنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔العربیہ کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے نئے ضوابط مرحلہ وار لاگو ہوں گے۔نئے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ فوڈ ڈلیوری اور ہوم ڈلیوری میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو 14 ماہ میں ہلکی ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے وابستہ ہونا پڑے گا۔

ضوابط میں ہلکے ٹرانسپورٹ ذرائع میں اشتہارات کے استعمال کا بھی جائزہ لیا گیا ہے تاہم اس کے لیے وزارت بلدیات ودیہی امور کے ساتھ افہام و تفہیم ضروری ہو گی۔نئے ضوابط میں ہوم ڈلیوری کے لیے موٹر سائیکلوں کے استعمال پر بھی غور کیا گیا ہے۔ہوم ڈلیوری کمپنیوں کو اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ وابستہ ہو جانے کے بعد خود کار نظام کے تحت ملازمین کے چہروں کی شناخت کی جائے۔

نئے ضوابط میں اس بات کو بھی شامل کیا گیا ہے کہ ہوم ڈلیوری کے شعبے سے وابستہ غیر ملکی کارکنان کو یکساں یونیفارم پہننا چاہیے۔اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئے ضوابط پر مرحلہ وار عمل کیا جائے تاکہ ہوم ڈلیوری کا شعبہ منظم کیا جا سکے اور اس کا آغاز اس شعبے سے وابستہ سعودیوں سے ہو گا جنہیں سب سے پہلے ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے وابستہ ہونا ہو گا۔سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ تمام نئے ضوابط ہوم ڈلیوری کے شعبے کو منظم کرنے اور خدمات کی بہتری کے علاوہ نظم وضبط پیدا کرنے کے لیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.