جدہ ۔24جنوری (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں آمد ورفت کے حوالے سے آسانی پیدا کرنے اور راہداریوں کا نیا نظام جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق زائرین کو سال میں صرف ایک بار ریاض الجنہ کی زیارت کا پرمٹ ملے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیا پرمٹ 365 دن گزرنے پر نسک یا توکلنا ایپس کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا۔یاد رہے مسجد نبوی کی انتظامیہ زائرین کو جملہ خدمات کی فراہمی اور زیارت و عبادت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے مؤثر جامع حکمت عملی اختیار کر رہی ہے۔