جاپان،لوڈ شیڈنگ کے باعث بلٹ ٹرین کے سفر عارضی طور پر بند

image

ٹوکیو ۔24جنوری (اے پی پی):جاپان کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث کثیر تعداد میں بُلٹ ٹرین کے سفر عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب ٹوہوکو، جوئٹسو اور ہوکوریکو لائن پر سفر کرنے والی بُلٹ ٹرینوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث سائٹاما صوبے کے علاقے اومیا کے مقام پرہایابوسا۔13′ بُلٹ ٹرین میں خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اس لائن پر کثیر تعداد میں ٹرین کے سفر وقتی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق خراب ٹرین کی بوگیوں میں محصور مسافروں کو پٹڑیوں سے پیدل چلا کر علاقے سے نکالا گیا ہے۔ایسٹ جاپان کمپنی نے کہا ہے کہ خرابی تا حال دُور نہیں کی جا سکی لہٰذا ٹرین کے سفر دوبارہ شروع کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.