بیجنگ۔24جنوری (اے پی پی):چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے اموات بڑھ کر 31 ہو گئیں۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق چین کے صوبہ ینان کے شہر ژاؤتونگ کے قریب پیر کو مٹی کا تودہ گرنے سے 47افراد لاپتہ ہو گئے تھے جس کے باعث اموات بڑھ کر 31 ہو گئی ہیں جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے حادثے لے مقام پر امددای کارروائیاں جاری ہیں جن میں 80ریسکیو کتے،ایک ہزار سے زائد ایمرجنسی اہلکار اور خصوصی آلات کے 150یونٹس حصہ لے رہے ہیں۔ علاقے سے 918 مکینوں کو نکال لیا گیا ہے۔