اوٹاوا۔24جنوری (اے پی پی):کینیڈا کی نارتھ ویسٹ ٹیریٹریز کورونر سروس نے منگل کی صبح شمالی کینیڈا میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
چینی خبررساں ادارے نے کینیڈین میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ صوبائی کورونر کی سروس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نارتھ ویسٹرن ایئر لیز کا ایک چارٹر طیارہ ، فورٹ سمتھ، نارتھ ویسٹ ٹیریٹریز کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگ مارے گے اور اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی کہ جہاز میں کتنے افراد سوار تھے ۔ریو ٹنٹو کے چیف ایگزیکٹیو جیکب سٹوشولم نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں حکام کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ ایک طیارہ ہماری ڈیویک کان کی طرف جا تے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اورہم حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور ان کی کوششوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے اس کے بارے میں ہم ہر طرح سے مدد کریں گے۔