بحرین کے رکن پارلیمنٹ کی ہفتے میں تین روزہ تعطیل کی تجویز

image

منامہ۔27جنوری (اے پی پی):بحرین کے رکن پارلیمنٹ نے ہفتے میں 3 روزہ تعطیل کی تجویز پیش کی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق بحرین کی پارلیمنٹ کے پانچ ممبران حمد العلیوی، حمد الدوری، احمد قراطہ، محمد البلوشی اور بدر التمیمی نے حکومت سے درخواست کی کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تین دن چھٹی کی جائے۔

رکن پارلیمنٹ محمد العلیوی نے اپنی تجویز کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بحرین اسلامی ملک ہے اور اسلامی ریاستوں میں اپنے رسم و رواج ہیں جمعے کا دن نہ صرف یہ کہ ہمارے معاشرے میں اہم ہے بلکہ پوری مسلم دنیا جمعے کو سماجی اور مذہبی معاملات سے جڑی رہتی ہے نئے حالات کے تناظر میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین دن کی چھٹی کا نظام لاگو کرنے سے گھر والوں سے ملاقات کا موقع زیادہ ملے گا بچوں اور نئی نسل پر ٹیکنالوجی انقلاب کے منفی اثرات سے بھی تین روزہ چھٹی کی صورت میں بہتر شکل میں نمٹا جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تین روزہ چھٹی شارجہ میں پہلے ہی رائج ہے جہاں ہر ادارے کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جمعے کے دن کی ڈیوٹی کے اوقات حسب ضرورت باقی ماندہ ایام میں شامل کرسکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.