گوئٹے مالا سٹی ۔27جنوری (اے پی پی):وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔
شنہوا کے مطابق جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ ہفتہ کو 5 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 111.4 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔