چین ،آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، چینی صدر

image

بیجنگ۔27جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے آسٹریلیا کے گورنر ہرلی کو آسٹریلیا کے قومی دن پر مبارکباد کے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سال دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

ایک صحت مند، مستحکم اور تعمیری چین-آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتے ہیں، علاقائی ممالک کی مشترکہ توقعات پر پورا اترتے ہیں اور عالمی امن اور ترقی کے تاریخی رجحان کے مطابق ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ میں چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دس سال قبل دونوں ممالک نے ایک جامع اسٹرٹیجک شراکت داری قائم کی تھی۔ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہوتے ہوئے، دونوں فریقوں کو باہمی احترام، مساوی سلوک، اختلافات کو محفوظ رکھتے ہوئے مشترکہ بنیادوں کی تلاش اور باہمی فائدے اورتعاون کے اصولوں کو برقرار رکھنا چاہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.