بیجنگ۔28جنوری (اے پی پی):سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر ، وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس موقع پر فریقین نے سان فرانسسکو میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-امریکا تعلقات میں اہم معاملات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کے بارے میں واضح، ٹھوس اور نتیجہ خیز سٹرٹیجک بات چیت کی ہے۔