سعودی عرب میں بغیرپرمٹ کاروبار کرنے پر جرمانے

image

ریاض ۔29جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بغیر پرمٹ کاروبار کرنے والے 288 ہوٹل سیل کر دیئے گئے۔ اخبار24 کے مطابق وزارت سیاحت کے تفتیشی انسپکٹرز نے مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں پر پندرہ ہزار سے زیادہ وزٹ کیے جس کے دوران 283 ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا۔

تفتیشی عمل کے دوران چار ایسے ہوٹل ریکارڈ پر آئے جنہیں متعدد خلاف ورزیوں کی بنیاد پر سیل کردیا گیا تھا اور وہ بغیر پرمٹ کے دوبارہ کاروبار کرنے لگے تھے۔قانون سیاحت کے تحت ان ہوٹلوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دگنی سزا دی گئی۔

وزارت سیاحت کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران سیل کیے جانے والے تمام ہوٹلوں میں تفتیشی کارروائیاں کی جائیں گی تاکہ جاری کردہ سزا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

وزارت نے کہا کہ تفتیشی کمیٹی جس ہوٹل کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرے گی اسے فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تما م کارروائی مکہ مکرمہ گورنریٹ اور پولیس کے تعاون سے کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.