پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا

image

نیویارک۔29جنوری (اے پی پی):پاکستان نے نیویارک میں ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ جیت لیا۔ نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان پویلین کو ’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ دیا گیا ۔

اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان پویلین کو’’بیسٹ ان شو ‘‘انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ایک شاندار شو ہے اور یہاں بہت سے ممالک اور ٹور آپریٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی ٹورازم مارکیٹ میں خاص طور پر ایڈونچر اور ایکو ٹورازم میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

پاکستان کے پاس سب سے خوبصورت اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں جن میں سیاحت کی دلکش مناظر موجود ہیں ۔انہوں نے شرکا کو پاکستان کا دورہ کرنے اور برف پوش چوٹیوں سے لے کر قدیم ساحلی علاقوں تک پاکستان کی قدیم تہذیبوں اور قدرتی عجائبات کی لازوال خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی۔

سیاحت کے فروغ کے حوالے سے 27 اور 28جنوری کونیویارک میں منعقد ہونے والے اعلی سطح کے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے 550سے زیادہ ٹور کمپنیاں ،کروز لائنزاور سیاحت کے شعبے سے منسلک متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اس شو میں تقریباً 190ممالک نے حصہ لیا۔

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن ،ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان،نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کئے جانے والے پاکستانی پویلین کا افتتاح امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کیا۔

اس موقع پر وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد،سابق وزیر سیاحت گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان اور نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.