روانڈا میں کشتی الٹنے سے 16 افرادہلاک

image

کیگالی ۔29جنوری (اے پی پی):روانڈا میں کشتی الٹنے سے 16 افرادہلاک گئے ۔ شنہوا کے مطابق ضلع رواماگانا کے میئر ردجاب مبونیوموونی نے روانڈا میں کشتی الٹنے سے 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔

حادثہ جمعہ کی شام ضلع رواماگانا میں دریائے موگیسیرا میں اس وقت پیش آیا، جب کشتی کسانوں کو جو ضلع نگوما کے رکمبری سیکٹر میں فصل کی کٹائی کر کےضلع روماگانا لے کر جا رہے تھے۔

میرین اہلکاروں نے حادثہ میں 31 افراد کو بچا لیا جبکہ ہفتے کو ریسکیو آپریشن کے دوران 14 نعشیں نکال لی گئیں اور اب مزید 2 لاپتہ افراد کی نعشیں بھی نکال لی گئی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے ۔حادثہ کے وقت کشتی میں 47 افراد سوار تھے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.