غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کے منتظر ہیں ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

image

بیجنگ۔29جنوری (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کے منتظر ہیں ۔

چینی میڈیا کے مطابق یومیہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی سے متعلق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے عبوری اقدامات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگ وین بین نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر چین کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے، ہم شہریوں کو نقصان پہنچانے کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور بین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین اسرائیل تنازعہ کے حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد اور مسئلہ فلسطین کے جلد، جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین غزہ کے بارے میں آئی سی جے کے عبوری اقدامات کے موثر نفاذ کا منتظر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US