چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی تھائی وزیر اعظم سریتھا تھا ویسین سے ملاقات

image

بیجنگ۔29جنوری (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے تھائی وزیر اعظم سریتھا تھا ویسین سے بنکاک میں ملاقات کی۔چینی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ہونے والی ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اس بات کو سراہتا ہے کہ سریتھا تھا ویسین نے عہدہ سنبھالنے کے بعد آسیان سے باہر کسی ملک کا پہلا دورہ چین کا کیا جو کہ چین اور تھائی لینڈ کے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے ۔

وانگ ای نے کہا کہ اگر چین اور تھائی لینڈ جامع اسٹرٹیجک شراکت دار کے طور پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں تو یہ ایشیا میں امن کی زیادہ ضمانت فراہم کرے گا، اگر چین اور تھائی لینڈ قریبی اور باہمی فائدہ مند تعاون کریں گے تو اس سے علاقائی ترقی کو مزید تقویت ملے گی اور چین تھائی لینڈ ہم نصیب سماج کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے ۔وانگ ای نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے، عوامی و ثقافتی تبادلوں کو تیز کرنے، دو طرفہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے باہمی ویزے کی چھوٹ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے ،اقتصادی و تجارتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں عملی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر سریتھا تھا ویسین نے کہا کہ تھائی لینڈ چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ون چائنا پالیسی پر قائم ہے۔ اگلے سال تھائی لینڈ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔دونوں فریقوں کو اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھنا چاہیے، مختلف شعبوں میں تعاون کو تیز کرنا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ملاقات کے بعد، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین کو زرعی مصنوعات کی برآمد سے متعلق تھائی لینڈ کے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.