چین، جشن بہار میں ریکارڈ 9 ارب افراد ملک بھر میں سفر کریں گے

image

بیجنگ۔5فروری (اے پی پی):چین کے جشن بہار کے سیزن (چھون یون )میں ہونے والی ٹرانسپورٹ سرگرمی کو “دنیا کی سب سے بڑی سالانہ آبادی کی ہجرت” کہا جاسکتا ہے۔ اس سال کا چھون یون  26 جنوری سے 5 مارچ کے دوران 40 دنوں تک جاری رہے گا۔ چین کے ٹرانسپورٹ حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس عرصے کے دوران ریکارڈ 9 ارب افراد ملک بھر میں سفر کریں گے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریبا دوگنا زیادہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطاب بین الاقوامی خبر رساں ادارہ  روئٹرز نے کہا ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کا سفر نہ صرف چین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مسافروں کے بہاؤ کو ظاہر کرتا ہے بلکہ چین کی معاشی بحالی کے ذریعہ لائے گئے اعتماد اور توانائی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ بنگلہ دیش کے اخبار “فلیش” کی ویب سائٹ کے مطابق، موجودہ  چھون یون کی رونق اور  مصروفیت  چین میں متوقع  کھپت میں اضافے کا پیش خیمہ ہے۔

تجزیہ کاروں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال چین کی خوردہ فروخت 50 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر جائے گی ، جس سے چین کی معیشت کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.