دبئی ۔5فروری (اے پی پی):عالمی سطح پر افرادی قوت کے شعبے سے منسلک انٹرنیشنل ریکروٹنگ کمپنی نے کہا کہ مختلف ممالک کے ہنرمندوں کے لیے امارات سب سے زیادہ پرکشش ملک ہے
امارات الیوم کے مطابق افرادی قوت کے شعبے تعلق رکھنے کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 160 ممالک کے 3 لاکھ ہنرمندوں کے معاہدے کیے جن میں سے سب سےزیادہ تعداد امارات کے لیے کیے گئے۔ کمپنی نے کہا کہ روزگار کے خواہشمندوں میں دوسرے نمبرپر ہالینڈ ہے جبکہ فرانس ، برطانیہ اور سنگاپور بھی پسندیدہ ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔انٹرنیشنل ریکروٹنگ کمپنی نے کہا کہ امارات میں جن شعبوں میں کارکنوں کو ملازمتیں فراہم کی گئی ان میں مالیاتی امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سروسز ، کمپیوٹرپروگرامنگ ، ادارتی مشاورت کے شعبے ، مارکیٹنگ اور اشتہارات شامل تھے جن میں سب سے زیادہ بھرتیاں کی گئی۔ کمپنی نے کہا کہ امارات میں سب سے زیادہ ڈیمانڈ ادارتی مشاورت کی سب سے زیادہ طلب رہی جبکہ دیگر اہم شعبوں میں کانٹینٹ رائیٹنگ، پروگرامنگ انجینئر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر ، منصوبہ بندی شامل تھے۔