بغداد۔6فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی شمالی سرحد پر واقع عر عر سرحدی چوکی سے گزشتہ 4 ایام کے دوران 50 ہزار عراقی زائرین عمرہ نے سعودی سرحد عبور کی۔
اردو نیوز کے مطابق مذکورہ سرحدی چوکی سے اس عرصہ کے دوران عازمین کی ایک ہزار بسیں گزریں ۔رپورٹ کے مطابق شمالی حدود ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد کی ہدایت پر عرعر سرحدی چوکی پر تمام سرکاری ادارے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ گورنر نے عراق سے آنے والے عمرہ زائرین کو بہتر اور تیز رفتار خدمات فراہم کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔عرعر سرحدی چوکی پر کسٹمز کے 66 کائونٹر بیک وقت کام کر رہے ہیں ۔توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں عراق سے مزید عمرہ زائرین کی آمد ہوگی۔