غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ ممکن ہے ، امریکا

image

تل ابیب ۔8فروری (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہاکہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ ممکن ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق انہوں نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر محنت کی جائے تو غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ ابھی بھی ممکن ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جلد ازجلد فلسطین میں جنگ بندی ہو ۔

انہوں نے اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی حفاظت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ انہوں نے رفح کے بارے میں کہا کہ کوئی بھی فوجی آپریشن جو اسرائیل کرتا ہے اسے عام شہریوں کو اس بارےآگاہ کرنا چاہیے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.