ریاض کا چڑیا گھرعوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا

image

ریاض۔10فروری (اے پی پی):سعودی قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے کہاکہ ریاض کا چڑیا گھر ترمیم و اصلاح کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیاہے۔اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ریاض کا چڑیا گھر عارضی طورپر اصلاح و مرمت کے بعد عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر عارضی طورپر اصلاح و مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا۔ ترقیاتی اور مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد اب چڑیا گھر کو عوام کے لیے حسب معمول کھولاگیا ہے۔

واضح رہے ریاض کا چڑیا گھر علاقے کا بہترین تفریحی مقام شمار کیا جاتا ہے جہاں ریاض شہر کے علاوہ قرب وجوار کے دوسرے شہروں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں تفریح کے لیے آتے ہیں۔ریاض کے چڑیا گھر میں مجموعی طورپر 1300 جانور ہیں جن میں 190 مختلف اقسام کے جانور رکھے گئے ہیں۔ مذکورہ چڑیا گھر مملکت کا سب سے بڑا اور قدیم ہے جو 55 ایکڑ پرمحیط ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.