استنبول یومیہ 1,308 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ایئر پورٹ بن گیا

image

استبول۔20فروری (اے پی پی):ترکیہ کا استنبول ہوائی اڈہ جنوری میں یومیہ اوسطاً 1,308 پروازوں کے ساتھ یورپ کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا۔

ٹی آر ٹی کے مطابق یوروکنٹرول کی جنوری کے لئے یورپی ایوی ایشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ اس عرصے کے دوران یومیہ اوسطاً 1,308 پروازوں کے ساتھ یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

لندن ہیتھرو روزانہ اوسطاً 1,201 پروازوں کے ساتھ دوسرے، ایمسٹرڈیم شیفول 1,160 پروازوں کے ساتھ تیسرے اور پیرس کا چالز ڈی گال ہوائی اڈاہ1,032 پروازوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.