آسٹریلیا کا دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کر نے کا اعلان ،خاکہ پیش

image

سڈنی ۔20فروری (اے پی پی):آسٹریلیا نے دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کر نے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بڑے جنگی جہازوں کے بیڑے کو دوگنا کرنا اور دفاعی اخراجات میں 7 بلین ڈالر کا اضافہ کرنا شامل ہے۔

منصوبے کے تحت، آسٹریلیا کو 26 بڑے جنگی بحری جہازوں کی بحریہ ملے گی جن کی تعداد اس وقت 11 کے لگ بھگ ہے۔اے ایف پی کے مطابق آسڑیلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے منگل کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی بحریہ تیار کر نے کے منصوبے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے 26 سطحی جنگی جہازوں پر مشتمل یہ سب سے بڑا بحری بیڑا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد ہمارے پاس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسیفک ہتھیاروں کی تیز رفتار دوڑ کے پیش نظر دفاعی اخراجات میں 7 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے لیے ایک دہائی طویل المدت منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت آسٹریلیا کو چھ ہنٹر کلاس فریگیٹس، 11 عام مقصد کے فریگیٹس، 3 ایئر وارفیئر ڈسٹرائر اور 6جدید ترین سرفس جنگی بحری جہاز ملیں گے جنہیں عملے کی ضرورت نہیں ہو گی ۔

کم از کم کچھ بحری بیڑے کو ٹام ہاک میزائلوں سے لیس کیا جائے گا جو دشمن کے علاقے کے اندر گہرائی تک اہداف پر طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس منصوبے کے تحت آسٹریلیا اپنے دفاعی اخراجات کو مجموعی گھریلو پیداوار کے 2.4 فیصد تک بڑھا دے گا، جو اس کے نیٹو اتحادیوں کے مقرر کردہ دو فیصد ہدف سے زیادہ ہے۔ کچھ بحری جہاز ایڈیلیڈ میں بنائے جائیں گے، جس سے 3,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہونا یقینی ہو گا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.